بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

راولپنڈی، شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح ساڑھے10 فٹ تک بڑھ گئی

فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کیلئے رین الرٹ جاری کردیا

راولپنڈی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح ساڑھے10 فٹ تک پہنچ گئی ۔ راولپنڈی میں مجموعی طور پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی اور ساڑھے 10 فٹ تک پہنچ گئی۔

فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔

مزید پڑھیے  ہمارے تعلیمی ادارے ضلع خوشاب میں تعلیم و تربیت کے لئے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں، ڈاکٹر ملک جاوید اقبال
Back to top button