بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سکھیکی میں موٹروے پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

سکھیکی میں موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے سکھیکی کے قریب مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم کار ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا دی جس پر پولیس نے کار کا کچھ فاصلے تک تعاقب کیا۔

پٹرولنگ پولیس نے تعاقب کر کے کارسوار دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، کار کی تلاشی کے دوران 7 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی جس کی مارکیٹ میں مالیت 7 کروڑ سے زائد ہے۔

مزید پڑھیے  ہیٹی کے صدر کا قتل دو امریکی بھی گرفتار
Back to top button