بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ہیٹی کے صدر کا قتل دو امریکی بھی گرفتار

صدر کی زخمی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ صدر کے قتل کے بعد ملک کا کنٹرول عبوری وزیراعظم نے سنبھال لیا ہے


ہیٹی میں صدر کے قتل کے الزام میں 2 امریکیوں سمیت 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔قاتلانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ تاحال پکڑا نہ جاسکا، ہیٹی کے صدر کو 7 جولائی کو گھر پر حملے کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر Jovenel Moïse کے قتل میں ہیٹی حکام نے غیرملکیوں کو ملوث قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے صدر کی زخمی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ صدر کے قتل کے بعد ملک کا کنٹرول عبوری وزیراعظم نے سنبھال لیا ہے۔

Back to top button