بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم اپنے دورہ یورپ کا آغاز جمعہ کو آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے پہلے میچ سے کرے گی۔ بقیہ دو میچ بھی اتوار اور منگل  کو کیسل ایونیو میں ہوں گے۔

یہ پہلا موقع ہے جب آئرلینڈ کسی T20I سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل صرف ایک بار آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 میں مدمقابل ہوئیں جہاں پاکستان نے 39 رنز سے کامیابی حاصل کی اور کامران اکمل کو 51 گیندوں پر 57 رنز بنانے اور دو اسٹمپنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ایک ہی گروپ میں ہیں اور 16 جون کو فلوریڈا میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں فریقوں کے علاوہ بھارت، امریکہ اور کینیڈا بھی اسی گروپ میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  دوسرا ٹی ٹوئنٹی،ویسٹ انڈیز کو شکست،پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری
Back to top button