بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نوٹس

بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو 23 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر نے درخواست دے رکھی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے لیے سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کیا جس پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کر لی ہے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم آج حافظ آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کرینگے
Back to top button