بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان: ضلع کوہلو میں فائرنگ سے 11 مزدور شہید

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 مقامی مزدور شہید ہوگئے۔

بلوچستان پولیس کے مطابق واقعہ ضلع کوہلو کے علاقے ہوسٹی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے تمام مزدور بلوچستان کے مقامی رہائشی تھے اور چمالانگ کول پروجیکٹ سے وابستہ ایک مقامی کان کنی کمپنی میں کام کرتے تھے۔

مزدور معمول کے مطابق اپنے کام پر جا رہے تھے کہ دو پک اَپ گاڑیوں کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوہلو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تمام شہدا کی لاشیں ضروری قانونی اور طبی کارروائی کے لیے منتقل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button