
حادثات و جرائم
بنوں سے تین لاشیں برآمد
بنوں میں ڈومیل کمپنی روڈ سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔













