بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہر ضلع میں بچوں کے اسپتال اور کینسر سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے ہر ضلع میں بچوں کے اسپتال، کینسر سینٹرز اور دل کے امراض کے علاج کے لیے کیتھ لیبز قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

لاہور میں ارکانِ پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول اور خرم خان ورک سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت بچوں کے علاج کے لیے خصوصی اسپتال، کینسر کے مریضوں کے لیے جدید مراکز اور دل کے مریضوں کے علاج کی خاطر کارڈیک کیتھ لیبز قائم کی جائیں گی۔

اس منصوبے کا مقصد پنجاب کے شہریوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات ان کے اپنے اضلاع میں فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button