
تجارت
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا دورہ
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فورم میں قائم مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں پیش کی گئی نمائشوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مختلف حکام اور دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں کیا گیا، جہاں معدنیات سے متعلق مختلف اسٹالز اور منصوبوں کے ماڈلز پیش کیے گئے۔















