بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاک فوج کے زیر اہتمام وادی لیپہ میں ذیابیطس سے متعلق آگاہی تقریب

ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام وادی لیپہ میں خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ صحت مند معمولاتِ زندگی اختیار کرکے ذیابیطس کے خطرات کو کم کرنے اور اس بیماری سے بچاؤ میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

شرکاء نے عوامی صحت سے متعلق آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد اور معاشرے میں صحت و تندرستی کے فروغ کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button