بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیر خزانہ کا جی 24 ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی جنوب (گلوبل ساؤتھ) کی مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے جی 24 سیکریٹریٹ اور رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ کو جی 24 سیکریٹریٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایابو ماشا نے ایک آن لائن بریفنگ دی، جس میں بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (جی 24) کی چیئرمین شپ پاکستان کو ملنے کے بعد اس سے وابستہ ذمہ داریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی گئی۔

محمد اورنگزیب نے جی 24 سیکریٹریٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ گروپ کی سرگرمیوں اور ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران ٹھوس، جامع اور نتائج پر مبنی حکمت عملی اختیار کرے گا۔ اس مقصد کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مسلسل رابطہ، اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور قابلِ عمل پالیسی ترجیحات پر توجہ دی جائے گی۔

بریفنگ میں جی 24 کے ٹیکنیکل گروپ کے اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کی میزبانی پاکستان فروری 2027 میں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button