بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اور بنگلہ دیش کا صنعتی شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بنگلہ دیش نے صنعتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس حوالے سے اتفاقِ رائے آج اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور بنگلہ دیش کے مشیرِ خزانہ و منصوبہ بندی راشد المحمود تیتومیر کی قیادت میں آنے والے بنگلہ دیشی وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

ہارون اختر خان نے سولر ٹیکنالوجی، بیٹریوں کی تیاری، الیکٹرک گاڑیوں اور وسیع تر صنعتی ترقی کو دوطرفہ تعاون کے اہم ممکنہ شعبوں کے طور پر اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک صنعتی شراکت داری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مشترکہ منصوبوں اور مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے باہمی مفاد کے نئے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی مشیر نے پاکستان اور اس کے عوام کے لیے برادرانہ جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو برادرانہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button