بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا مذہبی عدم برداشت میں اضافے پر اظہارِ تشویش

پاکستان نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور عوام کے حقِ خودارادیت سے انکار کے معاملات پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے مسلسل اور غیر جانبدارانہ توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عثمان جدون نے جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پیش کیے جانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستانی سفیر نے دنیا بھر میں اسلاموفوبیا، مذہبی عدم برداشت، نسل پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے نفرت انگیزی کے خاتمے، باہمی احترام، رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر مسلسل اور مؤثر کوششیں کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button