بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

معرکۂ حق میں کامیابی سے پاکستان کا وقار بلند ہوا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی سے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔

سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، جبکہ پاک افواج نے دشمن کے متعدد طیارے مار گرائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کا اعتراف بین الاقوامی میڈیا نے بھی کیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں اور ملک کی سرحدوں کے دفاع کی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہیں۔

وزیر دفاع نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان قومی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button