بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور عمان کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

انہوں نے گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پرتپاک میزبانی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر پیش رفت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ سطح پر مسلسل تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button