بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صاف ہوا کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنا ضروری ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق مسعود ملک نے صاف ہوا کی فراہمی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کلین ایئر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث ملک کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.5 فیصد کے برابر معاشی نقصان کا سامنا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے اپنے وسائل سے ایک کروڑ امریکی ڈالر مختص کیے ہیں، جن سے ایک خصوصی کلین ایئر فنڈ قائم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فضائی آلودگی کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ انسانی سرگرمیوں کے باعث پیدا ہونے والا مسئلہ ہے، جس پر مؤثر اقدامات کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button