
کھیل
پاکستانی فائٹر شیر باز مری نے نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فائٹر شیر باز مری نے قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4 گولڈ اور 3 کانسی کے تمغے جیتے۔















