بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

برطانیہ کا علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

برطانیہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

یہ بات برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے استنبول میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا اور مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن اور استحکام کی حمایت میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر پر مشتمل آر فور (R-4) کے ساتھ جرمنی، فرانس اور اٹلی کے حوالے سے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button