بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

وزیراعظم کا بچوں کی تعلیم کے فروغ کے عزم کا اعادہ

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بچوں کی تعلیم اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں وزارتِ تعلیم اور گاتھ اے آئی کے درمیان مصنوعی ذہانت پر مبنی تعلیمی معاونت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیرِاعظم نے مفت کھانا، یونیفارم اور رہائش سمیت دانش اسکولوں میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو اجاگر کیا۔

مفاہمت کی یادداشت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِاعظم نے یقین ظاہر کیا کہ یہ شراکت داری پاکستان بھر میں طلبہ، اساتذہ اور نوجوانوں کے لیے وسیع مواقع پیدا کرے گی۔

انہوں نے پاکستان کو ابتدائی طور پر چار ہزار سبسکرپشنز تحفے میں دینے پر گاتھ اے آئی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مزید جدید طریقوں اور ٹیکنالوجیز کو تلاش کرنے اور متعارف کرانے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button