بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی، شمالی علاقوں میں سردی کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی پڑنے کا امکان ہے۔

اتوار کی صبح مختلف شہروں میں درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں 14، لاہور میں 21، کراچی میں 28، پشاور میں 18، کوئٹہ اور مری میں 9، گلگت میں 10 اور مظفرآباد میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولا میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ لیہہ میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

صبح کے وقت سری نگر، پلوامہ اور بارہمولا میں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور شوپیاں میں 8 ڈگری، جموں میں 17 ڈگری جبکہ لیہہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button