بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

حکومت نے منگل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 03 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یہ نئی قیمتیں منگل سے نافذ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button