بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کی بھارت میں سو سالہ قدیم مسجد منہدم کرنے کی شدید مذمت

پاکستان نے بھارت کے شہر سہارنپور میں سو سالہ قدیم مسجد منہدم کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ تاریخی اسلامی عبادت گاہ کے خلاف یہ قابلِ مذمت اقدام اسلامی ورثے کو مٹانے کی وسیع تر اسلاموفوبک اور ہندوتوا پر مبنی مہم کا ایک اور مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1992 میں بابری مسجد کی شہادت مذہبی عدم برداشت، تعصب اور نفرت پر مبنی اس سوچ کی ایک مستقل علامت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکام کی جانب سے مسلمانوں کے منظم مبینہ استحصال اور ریاستی سرپرستی میں ان کی عبادت گاہوں کی مسلسل بے حرمتی اور مسماری کا فوری نوٹس لے۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ بھارتی حکام کو تمام اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کی بنیادی مذہبی آزادیوں اور ثقافتی ورثے کے خلاف ایسے اقدامات پر جواب دہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button