
قومی
نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت، بشمول کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور، پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران استنبول میں منعقدہ مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔















