
صحت
بلوچستان کے پانچ اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع
بلوچستان کے پانچ اضلاع میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو ویکسینیشن مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔
صوبائی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق مہم کے دوران کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور برشور جیسے ہائی رسک اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔
مہم کے دوران پانچ سے دس سال کی عمر کے تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔
مہم کے لیے تقریباً ایک ہزار 200 ویکسینیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔















