
صحت
حکومت عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر قومی صحت سروسز سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ درحقیقت انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے پورے شعبہ صحت کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔















