
قومی
وزیراعلیٰ پنجاب کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تاریخی شہر ملتان میں بڑے سیاحتی مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور دیگر تاریخی مقامات کی بحالی سمیت مختلف منصوبے ملتان کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور شہر میں سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔
مریم نواز شریف نے اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی قریبی نگرانی کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔















