
قومی
پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا
پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کے 23 میں سے 8 ارکان کی جانب سے جاری کیا گیا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور یہ پاکستان بار کونسل کے اجتماعی مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتا۔
کونسل کے وائس چیئرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل قانونی برادری کے ادارے کی حیثیت سے سیاسی مفادات اور ذاتی ایجنڈوں سے بالاتر رہنے کی پابند ہے۔
پاکستان بار کونسل نے آٹھ ارکان کی جانب سے جاری بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
کونسل نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات پاکستان بار کونسل یا قانونی برادری کے اجتماعی مؤقف، پالیسی یا خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے۔















