
قومی
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ارسال کردہ متعدد سمریوں کی منظوری دے دی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے ارسال کردہ متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔
منظور کی جانے والی سمریوں میں مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کے لیے عسکری اعزازات بھی شامل ہیں۔
صدر مملکت نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شہری شخصیات کے لیے قومی اعزازات کی بھی منظوری دی۔
اس کے علاوہ یوم آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کی خصوصی کمی کی بھی منظوری دی گئی۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس پیر کے روز طلب کرنے کی بھی منظوری دے دی۔















