بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈپٹی وزیراعظم اور امریکی ناظم الامور کی علاقائی صورتحال پر گفتگو

امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے آج اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ 18 جون کے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر مکمل طور پر عمل درآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button