بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری

پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کو جمعہ کے روز شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

یومِ آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیا کے اسٹالز بڑی تعداد میں قائم کیے گئے ہیں۔

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، خصوصاً بچوں نے اپنے گھروں اور عمارتوں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجانا شروع کر دیا ہے، جبکہ اہم شاہراہوں کو بھی قومی پرچموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے۔

ان دنوں قومی پرچم، مختلف رنگوں کی جھنڈیاں، بیجز، مینارِ پاکستان کے ماڈلز، قائداعظم محمد علی جناح اور قومی ہیروز کے پورٹریٹس سمیت دیگر آرائشی اشیا کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بڑی سرکاری اور نجی تنظیمیں بھی یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے خصوصی پروگراموں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں، جن میں سیمینارز، لیکچرز، مضمون نویسی اور کوئز مقابلے شامل ہیں۔

وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button