
صدرِ مملکت نے جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کر دیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا۔
یہ اعزاز آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریبِ تقسیمِ اعزازات میں دیا گیا۔ جنرل سید عامر رضا کو یہ اعزاز پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے ان کی قابلِ قدر خدمات، غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت اور نمایاں کردار کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی کابینہ و پارلیمنٹ کے ارکان اور سفارتی برادری کے نمائندے شریک ہوئے۔
بعد ازاں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی۔
صدر مملکت نے جنرل سید عامر رضا کو ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔















