بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کا علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے گفتگو کی۔

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے خدوخال سے بھی آگاہ کیا اور اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے اس کے مقاصد پر زور دیا۔

سید عباس عراقچی نے معاہدے کے اہم پہلوؤں سے آگاہ کرنے پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button