بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ گہرے اسٹریٹجک تعلقات کا مظہر ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کا واضح اظہار ہیں۔

انہوں نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معاہدے پر دستخط تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے کے امن و استحکام کو درپیش چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو یکجا کرنے کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کی مشترکہ سیاسی خواہش کا عملی اظہار ہے، جس کا مقصد سلامتی اور استحکام کا تحفظ، زیادہ محفوظ علاقائی ماحول کا فروغ، اور ایسا مستقبل تشکیل دینا ہے جس میں ترقی اور خوشحالی کے مواقع مزید وسیع ہوں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب بلکہ پورے خطے کے لیے مثبت اثرات کا حامل ہوگا اور ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button