بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یومِ الحاقِ پاکستان منایا جا رہا ہے

مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر، لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ الحاقِ پاکستان اس عزمِ نو کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی اور 19 جولائی 1947ء کی قرارداد کے مطابق جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 19 جولائی 1947ء کو کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں نے سری نگر کے علاقے آبی گزر میں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں متفقہ طور پر تاریخی قراردادِ الحاقِ پاکستان منظور کی تھی۔

اس قرارداد میں ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب، اس موقع پر جاری اپنے پیغامات میں مختلف حریت تنظیموں نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی ریاستی جبر سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button