بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج اتوار کو لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اوول کے میدان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں فائنل کھیلنے کا ٹکٹ اپنے نام کرلیا۔میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں انگلش ویمن ٹیم نے 40 رنز سے میچ اپنے نام کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو لارڈز کے میدان میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button