
قومی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تہران میں ایرانی نائب اسپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، پارلیمانی روابط کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ایرانی نائب اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط اور پارلیمانی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اشتہار















