بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بات پیٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہی۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا فارمولا تمام فریقوں سے مکمل مشاورت کے ساتھ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شفاف فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو سمجھ سکیں گے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button