بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان بجٹ اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور وفاقی بجٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت کی تشکیل کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات میں قومی امور پر مشاورت اور وفاق و صوبوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button