بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا افغانستان میں امن وسلامتی کے فروغ کیلئے یوناما کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

پاکستان نے افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان کی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اس حمایت کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یو این ایم اے کے مینڈیٹ میں توسیع کی قرارداد کی منظوری کے دوران کیا۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان مسلسل اس امر پر زور دیتا رہا ہے کہ افغانستان کو درپیش سب سے سنگین مسائل میں سے ایک وہاں سے جنم لینے والے دہشت گردی کے خطرات میں تشویشناک اضافہ ہے، جو براہِ راست اس کے ہمسایہ ممالک، بالخصوص پاکستان کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ طالبان کے بعض عناصر مختلف دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ فعال تعاون کر رہے ہیں اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یوناما کو اپنی رپورٹنگ میں منصفانہ، متوازن اور غیر جانبدار رہنا چاہئے، اور افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے جائز سلامتی خدشات کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے، جو افغان سرزمین سے جنم لینے والے سنگین خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button