
قومی
پاکستان اور چین کا امریکہ ایران مفاہمت پر عملدرآمد پر زور
پاکستان اور چین نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یہ بات آج (منگل) نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کہی گئی۔نائب وزیراعظم نے چین کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور سفارتکاری میں سہولت کیلئے پاکستان کی کوششوں کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
انہوں نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے چین کے اہم کردار کو بھی سراہا۔چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی موثر سفارتکاری اور بھرپور مفاہمتی کوششوں کی ستائش کی جن کی بدولت ایران اور امریکہ کے درمیان پائیدار روابط کیلئے ایک سازگار ماحول کے قیام میں مدد ملی۔
اشتہار















