بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر عسکری قیادت کی قوم کو دلی مبارکباد

عیدالاضحی کے پُرمسرت موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اورفضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستانی عوام کو دلی مبارکباددی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے پاکستانی عوام کے عزم و حوصلے اور شہدائ، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وطن کے تحفظ کے لئے خدمات انجام دینے والے شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملک میں پائیدارامن ، خوشحالی اورقومی یکجہتی کے لئے دعاگوہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button