بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نجیہ علوی کی ریکارڈ ساز نصف سنچری، مومنہ ریاست کے شاندار ڈیبیو پر تقریب کا انعقاد

پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ بہترین کھیل پیش کرنے والی کھلاڑیوں کو سراہا گیا اور ان کی محنت کو قابلِ تعریف قرار دیا گیا۔

میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی نجیہ علوی نے پاکستان کے لیے تیز ترین نصف سنچری اسکور کر کے نیا سنگِ میل قائم کیا، جس پر انہیں "اسٹار آف دی میچ” ٹرافی سے نوازا گیا۔ ٹیم مینٹور وہاب ریاض نے ان کی جارحانہ بیٹنگ کو سراہتے ہوئے اسے ٹیم کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

دوسری جانب مومنہ ریاست کو ویمنز ون ڈے ڈیبیو پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ ٹیم مینٹور نے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آنے والے میچز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button