
صدر آصف علی زرداری چین کے 7 روزہ دورہ پر روانہ
صدر آصف علی زرداری چین کے 7 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، پنجاب کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے لاہور ایئرپورٹ پر صدر کو الوادع کیا ۔یہ دورہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کے دوران صدر زرداری چانگشا (صوبہ ہنان) اور سانیا (صوبہ ہینان) کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران صدر مختلف صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، بالخصوص اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔یہ دورہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ممالک اپنی ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔















