
قومی
امریکی نمائندے ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد آئیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کارولین لیویٹ کے مطابق یہ مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں ہوں گے، جن کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنا اور امن کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی شرکت کے لیے پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم وہ فی الحال امریکا میں رہتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھیں گے۔رپورٹس کے مطابق یہ دورہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے، جن میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔















