
قومی
پاکستان اور رومانیہ کا مسلسل مکالمے کی اہمیت پر اتفاق
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو آج رومانیہ کی وزیر خارجہ اوانا-سلویا تویو کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں انہوں نے اسلام آباد مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے مسلسل مکالمہ اور سفارتکاری نہایت اہم ہیں۔















