
قومی
پاک فوج کا ، کامری استور میں کامیاب ریسکیو اپریشن
پاک فوج کا ، کامری استور میں کامیاب ریسکیو اپریشنپاک فوج کی بروقت کارروائی کی بدولت مریضہ کو بروقت اسپتال پہنچایا گیا۔استور کے علاقے کامری کے رہائشی زیان کی 27 سالہ خاتون، جو کہ جڑواں بچوں سے حاملہ تھیں، خاتون کو آرمی فرسٹ ایڈ کامری میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ اپنی اور اپنے دوسرے بچے کی
زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں۔قریبی طبی سہولت میںمرگ سول اسپتال میں دستیاب تھی، لیکن پچھلے دو دنوں سے برفباری کے باعث راستہ بند تھا۔ اس ہنگامی صورتحال میں پاک فوج نے فوری طور پر انجینئرنگ اور طبی وسائل کو متحرک کیا، راستہ صاف کیا اور مریضہ کو اسپتال منتقل کیا۔پاک فوج کی بروقت کارروائی کی بدولت مریضہ کو بروقت اسپتال پہنچایا گیا، جہاں پاک فوج کے ڈاکٹر نے فوری آپریشن کیا اور دوسرا بچہ بھی صحت مند پیدا ہوا۔















