بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 خوشاب: جولائی2024 ماہانہ کارکردگی جائزہ

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو 14529 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں۔ جن میں سے 3631 ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4498 متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا۔

اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 308روڈٹریفک کے حادثات، 2791میڈیکل کی ایمرجنسیز، 10 آتشزدگی کے واقعات، 74 کرائم کے واقعات، پانی میں ڈوبنے کے 2 واقعات اور 446دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اینیمل ریسکیو آپریشن، الیکٹرک شاک، اونچی جگہ سے گرنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ میں 1897 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 2541 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 277متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا۔

اشتہار
Back to top button