
قومی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل سے پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کل سے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
وہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھارت اور پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کے عسکری مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے۔
انتونیو گوتریس دیگر مصروفیات میں بھی شرکت کریں گے، جن میں کثیرجہتی نظام کی مضبوطی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں سمیت آفات سے نمٹنے کی تیاری اور پیشگی انتباہ کے شعبوں میں پاکستان کی پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔














