بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025کا اجرا کر دیا

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025ء کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔

اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ہاؤسنگ کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کے آغاز کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ماحول دوست اور پائیدار ہاؤسنگ منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی بے گھر افراد کے لیے چھت کی فراہمی کی تمام تر منصوبہ بندی فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button