بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عاشورہ کا پرامن انعقاد: وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی فورسز اور اداروں کے مشکور

فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام، خصوصاً یومِ عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے پر سیکیورٹی فورسز، پولیس، رینجرز اور سول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور حکومتی اداروں کی مربوط حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا۔ایک سرکاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یوم عاشورہ مکمل طور پر پُرامن ماحول میں منایا گیا۔ تمام جلوس اور مجالس بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے بحفاظت اختتام پذیر ہوئیں۔محسن نقوی نے کہا، "میں عاشورہ کے موقع پر تعینات ہر سپاہی، افسر اور اہلکار کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے فرائض نہایت پیشہ ورانہ انداز میں ادا کیے۔”انہوں نے علما کرام کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بین المذاہب اتحاد کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ یکم محرم سے 10 محرم تک ایک جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان پر مؤثر انداز میں عمل کیا گیا، جس نے ملک بھر میں امن کے قیام کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا، "ہماری افواج نے عقیدت، نظم و ضبط اور اتحاد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے، جس سے عوام میں اطمینان اور اعتماد پیدا ہوا۔”بیان کے اختتام پر محسن نقوی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا، ’’ہم محرم کے مقدس ایام کی پُرامن تکمیل پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیے

Back to top button